مٹن ہانڈی قورمہ

اشیاء:
بکرے کا گوشت ایک کلو گھی آدھا کپ
پیاز دو عدد پسا ہوا دھنیا دو چائے کے چمچے
پسی ہوئی مرچیں دو چائے کے چمچے کٹا ہوا لہسن ایک کھانے کے چمچہ
نمک حسب ذائقہ سفید تل ایک کھانے کے چمچہ
کٹے ہوئے بادام دو کھانے کے چمچے کالی مرچیں چھ عدد
دہی 1/4کپ سبز الائچی چھ عدد
دار چینی ایک ٹکڑا چھوٹا لونگیں تین عدد
ہری مرچیں حسب پسند ہرا دھنیا حسب پسند
ترکیب:
فرائی پین میں بادام،تل اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر بھون لیں۔جب ٹھنڈا ہوجائے تو گرائنڈر میں پیس لیں۔ایک درمیانے سائز کی ہانڈی لیں جب کھانا تیار کرنا ہوتو تھوڑی دیر پہلے گرم کرلیں۔ پھر اس میں گھی اور پیاز ڈالیں۔ دھیمی آنچ پر سنہری کریں اور آدھی پیاز نکال کر الگ رکھ دیں، اس میں بکرے کا گوشت، لہسن ادرک شامل کریں اور تین منٹ تک بھونیں۔ بعد میں تھوڑا سا پانی اور مصالحے ملا کر پکنے رکھ دیں، ڈھکنا اچھی طرح برابر کردیں، تاکہ بھاپ میں گوشت گل جائے۔جب پانی خشک ہوجائے تو دہی اور بچی ہوئی پیاز پیس کر ملائیں اور دوبارہ بھونیں۔ گھی اوپر آجائے تو پسے ہوئے خشک مصالحے شامل کردیں اور دھیمی آنچ کرکے تین منٹ تک کے لئے دم پر رکھ دیں۔ مزیدار ہانڈی قورمہ شیرمال یا نان کے ساتھ پیش کریں۔


Posted on Jul 04, 2011