اشیاء:
بیف تین کلو سونف ایک تولہ
سونٹھ دو تولے جائفل ایک چھوٹا چمچ
پیاز ایک بڑی سائز کی آئل حسب ضرورت
گرم مصالحہ ایک بڑا چمچ ہڈی گودے دار تین عدد
لونگ ایک تولہ زیرہ ایک چھوٹاچمچ
میدہ ایک چھٹانک سرخ مرچ حسب ذائقہ
دہی حسب ضرورت دھنیا پاﺅڈر دو چھوٹے چمچ
ترکیب:
آئل ایک پین میں خوب گرم کریں۔ اب اس میںگوشت، نمک اور سرخ مرچ ڈا ل کر خوب پکائیں کہ اس کا پانی خشک ہوجائے۔ (گوشت کی تینوں ہڈیاں بھی ساتھ ہی ڈال دیں) اب اس میں دہی، سونف اور پسی ہوئی پیاز ڈال کر خو ب بھونین ۔ جب گوشت بھن جائے تو میدہ ہلکا سا الگ بھون کر اس میں ڈال دیں۔ اور چمچ چلاتے رہے کہ گھٹلی نہ بنے اب اسے دھیمی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ پکنے دیں۔ جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو اس میں تمام مصالحے پیس کر ڈال دیں۔ اور ایک بار پھر بھونیں۔ جب مصالحہ مہک دینے لگے تو دھیمی آنچ کریںاور اس پر آئل میں سرخ کی ہوئی پیاز کا اوپر سے تڑکہ لگائیں اور چولہا بند کردیں۔ نہاری کے اوپر سرخ روغن آجائے گا اور وہ خوب خوشبودے گی۔ اب اسے سرونگ ڈش میں نکال کر اس کو ہری مرچ، دھنیا اور ادرک سے گارنش کریں اور لیموں چھڑک کر گرم گرم نان سے کھائیں۔
نہاری میرٹھی
Posted on Jul 04, 2011
سماجی رابطہ