اشیاء:
پائے ایک کلو گھی تین چھٹانک
ہلدی دو تولے(پسی ہوئی) لونگ،الائچی چار ماشے
دہی آدھ پاﺅ ہرا دھنیا ایک گھٹی
کالی مرچ 8 ماشے پیاز آدھ پاﺅ
نمک حسب ذائقہ مرچ حسب ذائقہ
ادرک ڈھائی چھٹانک
ترکیب:
پکانے کے لئے پائے ایک پتیلی میںڈال کر تھوڑا سا نمک، دو الائچی، لونگ ڈال کر خوب ابال لیں۔ جب یہ گل جائے تو ان کی ہڈیوں کو علیحدہ کرلیں۔ مگر ہڈیوں کا گودا نکال لیں۔ گھی میں پیاز سرخ کرکے الگ نکال لیں۔ اب اسی گھی میںہلدی ڈال دیں، دو لونگ، دو الائچی پھر ڈال دیں۔ اس کے بعد پایوں سے نکالے ہوئے گوشت کو ڈال کر بھونیں، پھر پانی ڈال کر بقدر ضرورت نمک ملا کر پکائیں۔ جب شوربہ کم ہوجائے تو تلی ہوئی پیاز میں گرم مصالحہ ، لونگ ، الائچی، کالی مرچیں پیس کر شامل کردیں۔ ہرا دھنیا کاٹ کر چھڑک دیں۔ ذرا سا کیوڑہ بھی ڈال دیں۔
پائے
Posted on Jul 04, 2011
سماجی رابطہ