قیمہ بھرے کریلے
اشیاء:
قیمہ ایک کلو
کریلے سوا کلو
مرچ ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
دھنیا ایک چائے کا چمچہ
ٹماٹر ایک پاﺅ
ہری مرچ دو عدد
ادرک ایک چھوٹی گھٹی
پیاز ایک پاﺅ
ہرا دھنیا ایک گڈی
گھی ایک پاﺅ
ترکیب:
قیمہ ابال کر اسے پیس لیں ۔پیاز باریک کاٹ کرقیمے جیسی بنالیں۔ادرک ،ہری مرچیں ،دھنیااور ٹماٹر کوبھی باریک کاٹ لیں ۔گرم مصالحہ ،دھنیا،سفید زیرہ باریک پیس لیں ۔کریلوں کی کڑواہٹ دور کریں پسا ہوا اور کٹا ہواسارا مصالحہ قیمہ میں ملا دیں ۔یہ سب قیمہ کریلوں میں بھر دیں اور انہیں گھی میں دھیمی آنچ پرباری باری تلیں یہاں تک کہ خوب سرخ ہوجائیں۔قیمہ بھرے کریلے تیار ہیں ۔
Posted on Jun 14, 2011
سماجی رابطہ