روسی کوفتے

اشیاء:
گوشت کا قیمہ ایک کلو
گردوں کی چربی تھوڑی سی
پیاز دو عدد
ڈبل روٹی کے ٹکڑے چند عدد(سوکھے ہوئے )
انڈا ایک عدد
سیاہ مرچ 1/2چائے کا چمچے
مکھن دو چائے کے چمچے
دہی ایک پاﺅ

ترکیب:
گوشت میں گردوں کی چربی شامل کرلیں۔ پھر پیاز کتر لیں۔ اس کے بعد قیمہ میں کتری ہوئی پیاز، ڈبل روٹی کے سوکھے ہوئے ٹکڑے، سیاہ مرچ اور ایک انڈا ملا لیں اور کوفتے بنالیں۔ پھر ہر کوفتہ پر ڈبل روٹی کے ٹکڑے پیس کر لپیٹ دیں۔ اس کے بعد کوفتوں کو مکھن میں تل لیں۔ پھر دہی میں تھوڑا سا مکھن ملا لیں اور کوفتوں پر ڈال دیں۔ کوفتے تیار ہیں ۔

Posted on Jun 27, 2011