اشیاء:
قیمہ ڈیڑھ کلو
دہی ایک پاﺅ
گھی آدھا پاﺅ
خشک انجیر 50گرام
پیاز(بڑی) 4عدد
چنے آدھا پاﺅ(بھنے ہوئے)
لال مرچ 50گرام(ثابت)
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ ایک کھانے کے چمچہ(پسا ہوا)
ترکیب:
قیمے کو باریک پیس لیں، پھر گرم مصالحہ، انجیر ، نمک، چنے اور لال مرچ کو ملا کر خوب باریک پیس لیں۔ پسے ہوئے قورمے اور پسے ہوئے مصالحوں کا آمیزہ سا بنالیں۔ اس آمیزے میں دہی ملاکر خوب اچھی طرح ملالیں۔ اس کے بعد اس مرکب میں گھی گرم کرکے ملادیجئے اور مرکب کو ایک بار پھر ملائےے۔ یہاں تک کہ یکجاں ہوجائے۔پھر اسے سیخوں پر چڑھا کر دھاگہ اوپر لپیٹ لیں اور دھیمی آنچ یا کوئلوں پر سیک لیں۔ ٹماٹر کی چٹنی اور سلاد کے ساتھ سیخ کباب کا لطف دوبالا کریں۔
Posted on Jul 02, 2011
سماجی رابطہ