شاہی رزالہ

شاہی رزالہ
اشیاء:
گوشت 1 کلو
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن(پسا ہوا) 2کھانے کے چمچے
پیاز(باریک کٹی ہوئی) 2 عدد درمیانی
دہی 2 پیالی
لونگ 8 عدد
چھوٹی الائچی 8 عدد
سفید مرچ(پسی ہوئی) 1 کھانے کا چمچ
ناریل (پسا ہوا) 4 کھانے کے چمچ
ہری مرچیں 4 سے 6 عدد
کیوڑہ ایسنس چند قطرے
تیل 1پیالی
سجانے کے لیے:
ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی) حسب پسند
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) حسب پسند
بادام(باریک کٹے ہوئے) حسب پسند
چھوٹی الائچی حسب پسند
ترکیب:
دیگچی میں گوشت کو لونگ اور الائچی کے ساتھ ہلکی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر تک پکائیں کہ گوشت کا پانی خشک ہوجائے۔ اس دوران پیاز، ہری مرچیں اور ناریل کو پیس کر گاڑھا سا پیسٹ بنالیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ ایک علیحدہ دیگچی میں تیل کو گرم کریں۔ ادرک لہسن اور پیاز کا پیسٹ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ نظر آنے لگے۔ پیاز والی دیگچی میں گوشت ڈال کراچھی طرح ملائیں۔ دہی میں نمک اور سفید مرچ ڈال کر پھینٹ لیں اور گوشت پر پھیلادیں۔کیوڑہ ایسنس ڈال کر دس منٹ کے لیے ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر پکائیں۔ہری مرچیں، ہرا دھنیا، بادام اور چھوٹی الائچی سے سجا کر نان کے ساتھ پیش کریں۔

Posted on May 26, 2011