کھٹّا پلاؤ

اشیاء:
$چاول # ایک کلو
$گوشت # ایک کلو
$پیاز # ساڑھے تین کلو
$املی # ایک چھٹانک
$گھی # آدھی پیالی
$ادرک / لہسن # ایک چائے کا چمچہ (پسا ہوا)
$ہلدی # ایک چائے کا چمچہ
$نمک # حسبِ ذائقہ

ترکیب:
گھی اچھی طرح گرم کرلیں اور پیاز باریک کاٹ کر گھی میں ہلکے بادامی رنگ میں تل لیں? اب پسا ہوا ادرک، لہسن، ہلدی نمک شامل کر کے پانچ منٹ تک بھوننے کے بعد اس میں گوشت بھگو دیں? گوشت کو بادامی رنگ میں بھوننے کے بعد دو پیالی پانی ڈال کر گوشت کو گلنے کے لئے چھوڑ دیں? گوشت گل جائے تو اس میں املی کا پانی ڈال دیں اور مزید دس منٹ تک پکنے دیں? جب پانی گاڑھا ہو جائے تو اسے دھیمی آنچ پر دم کے لئے رکھ دیں اور چاول کو الگ ایک کَنی ابال لیں، ایک دیگچی میں چاول اور گوشت کی تہہ جما لیں اور دم پر رکھ دیں? لذیز کھٹّا پلاؤ تیار ہے?

Posted on Feb 16, 2011