اشیاء:
سویاں ایک کلو
شکر ایک کلو
بالائی ایک کلو
کشمش ایک پاﺅ
گھی ایک چھٹانک
بالائی ایک کلو
دودھ ایک کلو
بادام تین چھٹانک
پستے تین چھٹانک
لونگ حسب ضرورت
ترکیب:
پہلے گھی میں لونگ کا بگھارو دے کر سویاں اس میں ڈال دیں۔ جب سویاں بادامی رنگ کی ہوجائیں تو دودھ بھی ملادیں۔ سویاں گل جائیں تو اس میں بلائی ڈال کر پندرہ منٹ پکائیں بعد ازاں کشمش صاف کرکے اور بادام پستے کی ہوائیاں کاٹ کر اس میں ملادیں، جس وقت دودھ خشک ہوجائے تو شکر ملا کر دس منٹ تک خوب چلائیں۔ جب سب ایک ہوجائیں تو اس میں قدرے بادامی رنگ ملا کر اور خوشبو کے لیے کیوڑہ اور زغفران حل کرکے ملا دیں۔ دو تین اُبال آنے پر اتار لیں۔
Posted on Jun 28, 2011
سماجی رابطہ