کریم پف
اشیاء:
کریم 250گرام
چینی 50گرام
انڈے 5عدد
میدہ 100گرام
مکھن 50گرام
نمک حسب ذائقہ
پانی حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے ایک برتن میں مکھن اور پانی ڈال کرچولہے پر رکھیں اور ہلکی آنچ پر گرم کریں۔اس آمیزے کو خوب پھینٹیں۔پھر چولہے سے نیچے اتار یں ۔پھر اس میں انڈے توڑ کر ڈالیں اور خوب پھینٹ کر گاڑھا کریں۔جب یہ آمیزہ گاڑھا ہوجائے تو اس میں میدہ ملا کر اچھی طرح سے مکس کریں اور تھوڑا سا نمک بھی ملادیں۔پھر ایک بیکنگ ٹرے میں تھوڑا سا مکھن لگائیںاور اس پر فاصلہ رکھ کر تھوڑا تھوڑا آمیزہ ڈالیں اور ٹرے کو اوون میں رکھ دیں۔دس منٹ تک آنچ تیز رکھیں۔پھر ہلکی آنچ کرکے پندرہ منٹ تک جب پف کی رنگت بھوری ہوجائے اور ان میں سختی آجائے تو اوون سے نکال کر پف ایک طرف کاٹ دیں۔
Posted on Jun 10, 2011
سماجی رابطہ