چاکلیٹ کا میٹھا
اشیاء:
کوکو پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
کارن فلور 1/4پیالی
دودھ ڈھائی پیالی
چینی ایک تہائی پیالی
ترکیب:
کارن فلور میں آدھی پیالی دودھ ڈال کر ملادیں۔ پتیلی میں چینی اور بقیہ دودھ ڈال کر گرم کریں۔ یہاں تک کہ چینی دودھ میں ہل ہوجائے۔ کارن فلور اور دودھ کے آمیزے کو دودھ اور چینی کی پتیلی میں ڈال دیں اور پتیلی کو درمیانی آنچ پر رکھ دیں۔ آمیزے کو چمچے سے ہلائیں۔ جب آمیزہ گرم ہوکر گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔چمچے کی مدد سے آمیزے کو دومنٹ تک ہلائیں۔ کوکو میں چائے کے تین چمچے ڈال کراسے حل کریں اور آمیزے میں ڈال دیں۔ چمچے سے اس آمیزے کو یکجاں کردیں۔ اب ہلکی چکنائی لگے سانچوں میں یہ آمیزہ ڈال دیں اور فریج میں رکھ دیں تاکہ جم جائے۔ چاکلیٹ کا میٹھا جم جائے تو پلیٹ میں الٹ دیں اور اپنی پسند کے پھلوں کے ساتھ نوش فرمائیں۔
چاکلیٹ کا میٹھا
Posted on May 05, 2011
سماجی رابطہ