
ٍڈینڈی کیک
اشیاء:
مکھن دو سوگرام
میدہ ایک پاﺅ
چینی ڈیڑھ پاﺅ
انڈے پانچ عدد
کشمش آدھا پاﺅ
بادام ایک چھٹانک
اخروٹ ایک چھٹانک
چیری آدھ پاﺅ
نمک ایک چٹکی
دودھ آدھا پاﺅ
ترکیب:
نیم گرم پانی میں بادام بھگو دیں۔تھوڑی دیر بعد انہیں چھیل کر چینی اور مکھن ملا کر پھینٹ لیں۔ پھینٹنے کے دوران ایک ایک انڈا توڑ کر ملائیں۔ اب اس آمیزے میں تھوڑا تھوڑا میدہ ڈال کر پھینٹتے جائیں۔ اس آمیزے کو 7انچ کی بیکنگ ڈش میں ڈال کر درمیان میں تھوڑا ساگڑھا رکھیں اور اوپر تما م اشیا سجا دیں۔اب300 ڈگری پر اوون گرم کریں اور ایک گھنٹہ تک بیک کریں۔ نہایت ہی لذید کیک تیار ہے۔
سماجی رابطہ