فروٹ کریم ویفرز
اشیاء:
تازہ کریم 250 سو گرام
چینی 1/4کپ
چیری یا اسٹرابیری چند دانے
سرخ سیب 1 عدد(بڑا)
کیلے 2 عدد(بڑے)
پائن ایپل 1/2 کپ(کٹا ہوا)
ناشپاتی 1عدد
سردا 1/2 کپ(کٹا ہوا)
ویفرز گارنشنگ کے لیے
ترکیب:
تمام پھلوں کو درمیانہ کاٹ لیں، چینی اور کریم کو اچھی طرح مکس کریں اور پھینٹنے کے دوران تھوڑا سا دودھ بھی شامل کرلیں۔ کٹے ہوئے پھلوں کو ایک کرسٹل بال میں ڈالیے۔ دو چمچ کریم نکال کر بقیہ کریم فورک کی مدد سے تمام پھلوں میں مکس کردیں اور باﺅل کو تھوڑی دیر کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔ پیش کرتے وقت بچائی ہوئی کریم اوپر سے ڈالیے اور چیری یا اسٹرابیری کتر کر گارنش کریں۔ آپ چاہیں تو اپنی پسند کے پھل یا موسم کے پھل، انگور، ناشپاتی، انار کے دانے، آڑو وغیرہ بھی شامل کرسکتے ہیں۔کریم کی جگہ تازہ میٹھا دہی بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ویفرز اور چیری یا اپنی پسند کے کسی سرخ پھل سے گارنش کریں۔ ویفرز کو چمچے کی جگہ استعمال کریں اور فروٹ کریم کو ویفرز کی مدد سے کھائیے۔
فروٹ کریم ویفرز
Posted on May 23, 2011
سماجی رابطہ