فروٹ سلاد ان واٹرمیلون

فروٹ سلاد اِن واٹر میلون پرام
اشیاء:
انگور سبز سیاہ 1 کپ
تربوز(بڑا لمبا) 1 عدد
کینو عدد
لال بیریز 1/2 کپ
ناشپاتی 1 عدد
شہد 1 کھانے کا چمچ
اسٹربیری 2 عدد
ترکیب:
تربوز دھو کر فریج میں رکھ دیں۔ افطار سے کچھ وقت قبل تربوز کے اوپر کا چوتھائی حصہ کٹ کرکے اس طرح نکال لیں کہ کچھ حصہ تربوز میں ہی لگا رہے۔ اب نکالے گئے تربوز کے پیس اور بچ جانے والے تربوز سے گودا تیز چھری یا اسکوپ اسپون سے نکال کر خول کردیں۔ اس خول میں ناشپاتی چھیل کر اس کے کیوبز سیاہ اور سبز انگور، لال بیز یا چیزیز جو مل جائیں اور اسٹرابیری کے ٹکڑے کرکے بھردیں۔ کینو کے موٹے موٹے چار سلائس کرلیں اور چار ہی ٹوتھ پک لے کر اس میں پہلے ایک سیاہ انگور پھر کینو کے سلائس میں پرویں اور ٹوتھ پک کا دوسرا خالہ حصہ اس طرح تربوز کے خول میں نچلی سطح پر پروئیں کہ یہ گاڑی کے وھیل کی شکل اختیار کرجائے۔ خول کے دونوں طرف دو دو وھیل لگادیں۔ اب خول کے اوپر دوسرے کونے پر تربوز کا کٹا حصہ اس طرح گاڑیں کہ یہ گاڑی کے انجن کی شکل کا محسوس ہو یا بچوں کو لے جانے والی پرام بن جائے۔ فروٹس پر شہد ٹپکائیں اور خول کے اوپری حصے کو لیس سے گارنش کریں۔

Posted on May 23, 2011