گڑ کا پراٹھا

گڑ کا پراٹھا
اشیاء:
میدہ 1\2 کلو
گڑ 1پاﺅ
نمک حسب ذائقہ
گھی یا تیل حسب ضرورت
ترکیب:
میدہ، گڑ اور نمک ملا کر تھوڑے سے پانی سے گوندھ لیں۔ دھیان رہے کہ میدہ نہ زیادہ پتلا ہو اور نہ زیادہ سخت، گوندھ کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔ روٹی کے پیڑے کے برابر ایک ایک پیڑا بنالیں۔ روٹی کو بیل لیں۔ تھوڑ ا سا تیل چمچ کے ساتھ پوری روٹی پر پھیلا کر لگائیں۔ توا گرم کریں اور پراٹھا ڈال کر دونوں طرف سے اچھی طرح پکا لیں، پوری کی طرح پراٹھا پھول جائے گا۔

Posted on May 26, 2011