ناریل کی برفی
اشیاء:
ناریل آدھا کلو
گھی آدھا پاﺅ
دودھ آدھا پاﺅ
کھویا ایک پاﺅ
کیوڑہ ایک پاﺅ
چاکلیٹ کا رنگ حسب ضرورت
چاندی کے ورق حسب پسند
ترکیب:
چینی کی چاشنی تیار کرلیں اور ناریل کے باریک ٹکڑے کاٹ کر انہیں پیس لیں۔اب پسا ہوا ناریل چاشنی میں دودھ اور کھوئے میں ملا مرکب کو خوب چلائیں۔ پھر اس میں رنگ ڈال کر چلاتے رہیں اور جب جمنے لگے تو چولہے سے اتار کر کسی سینی میں پھیلا کر اس پر ورق لگادیں۔
Posted on May 26, 2011
سماجی رابطہ