نشاستے اور کھوئے کی فرنی
اشیاء:
دودھ 2 لیٹر
کھویا 250 سو گرام
نشاستہ 90 گرام
بادام 39 گرام
بادام 15 گرام
چینی حسب پسند
کیوڑہ 30 ملی لیٹر
ترکیب:
دودھ دیگچی میں ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں جب دودھ دو لیٹر رہ جائے تو اس میں نشاستہ ملادیں، نشاستے کو نیم گرم دودھ میں پہلے خوب حل کریں اور پھر پکتے ہوئے دودھ میں ملادیں اور چمچہ چلاتے جائیں تاکہ گھٹلی نہ بن جائے، پانچ منٹ کے بعد اس میں شکر ڈال دیں اور شکر حل ہونے کے بعد اس میں کھویا چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکرے ملادیں، جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو کیوڑہ ڈال کر نیچے اتار لیں اور ڈش یا پلیٹوں میں جمادیں ،پھر حسب ضرورت بادام اور پستہ باریک کاٹ کر ڈال دیں۔
Posted on May 26, 2011
سماجی رابطہ