پیچ میلبا وِد سویٹ
اشیاء:
چمچم 3 عدد
اسٹرابیری سیرپ 1/2 کپ
دودھ 1/2 لیٹر
کارن فلور 2 چائے کے چمچے
فریش کریم 2 چائے کے چمچے
وینیلا ایسنس 1/2 چائے کا چمچہ
دار چینی پاﺅڈر حسب ذائقہ
چینی حسب ذائقہ
اسٹرابیریز چنددانے
آڑو 2 عدد
ترکیب:
دودھ میں کارن فلور مکس کرکے اتنا پکائیں کہ وہ آدھا ہوجائے۔ پھر اس میں کریم شامل کردیں اور ٹھنڈا کرلیں۔ اب آڑوں چھیل کر چند کیوبز علیحدہ کرلیں۔ ایک بلینڈر میں دودھ، آڑوں کے پیس اسٹربیریز کا سیرپ،وینیلا ایسنس، دار چینی پاﺅڈر ڈال کر بلینڈر کو دو منٹ چلائیں شربت کو چکھ کر دیکھیں، اگر میٹھا کم ہوتو شکر ڈال کر مزید بلینڈ کرلیں اور چھان لیں۔ اب بچے ہوئے آڑو، اسٹرابیری اور چمچم، دودھ والے مکسچر میں شامل کردیں اور فریزر میں ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔
پیچ میلبا وِد سویٹ
Posted on May 26, 2011
سماجی رابطہ