پستہ کھیر مکس

اشیاء:
$ پستے کی گریاں # آدھا پاؤ
$ دودھ # 2لیٹر
$ چاندی کے ورق # حسب ضرورت
$ چھوٹی الائچی # 8عدد
$ چینی # ایک پاؤ
$ عرق کیوڑہ # 3چائے کے چمچے
$ کھوپرا # 20گرام

ترکیب:
الائچی کے دانے پستے کی گریاں باریک کتر کر رکھ دیں. کھوپرے کے ٹکڑے کاٹ لیں. اب ایک برتن میں دودھ ڈال کرچولہے پر رکھیں اور خوب گرم کریں. جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو اس میں چینی ناریل،الائچی کے دانے،پستے اور عرق کیوڑہ ڈال کر مکس کرلیں. ہلکی آنچ پر پکائیں. دس منٹ کے بعد جب وہ کھیر گاڑھی ہوجائے تو چولہا بند کردیں اور کھیر کو ڈش میں نکال کر ٹھنڈی کرنے کے بعد اوپر چاندی کے ورق لگادیں.

Posted on Feb 16, 2011