ساگودانہ کی کھیر

ساگودانہ کی کھیر
اشیاء:
ساگودانہ 125 گرام
دودھ 1 لیٹر
بالائی 2 کھانے کے چمچ
شکر حسب ذائقہ
الائچی 2 عدد
کیوڑا چند قطرے
پسا ناریل 2 چمچے(پیسٹ بنالیں)
ترکیب:
ساگودانے کو پکالیں، جب گاڑھا ہونے لگے تو شکر پیس کر ناریل کا پیسٹ، الائچی دانے شامل کردیں۔ دودھ کو اتنا ابالیں کہ آپ کو دو کھانے کے چمچے بالائی حاصل ہوجائے۔ پھر اس دودھ کو آدھا الگ کرلیں اور بقیہ آدھے کو ساگودانے میں شامل کرکے اتنا پکائیں کہ ساگو دانہ کھیر کی طرح گاڑھا ہوجائے۔ اب اس میں کیوڑا ڈال کر پیالوں میں منتقل کردیں۔گارنشنگ کے لیے پودینے کے پتوں کا استعمال کریں۔ ساگودانے کو کسی کھلے منہ کے باﺅل میں پیالے سے الٹ لیں اور بالائی اوپر ڈال کر بقیہ دودھ بھی پیالے میں ڈال دیں۔

Posted on May 26, 2011