اشیاء:
بکرے کی ران دو یا تین پاﺅنڈ
چربی تھوڑی سی
پیاز دو عدد
سرکہ دو کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
گوشت کی بوٹیاں بنالیں۔ چربی کے بھی ٹکڑے کرلیں۔ پھر گوشت اور چربی کو ایک مٹی کی ہانڈی میں رکھیں۔ اس پر اچھی طرح نمک چھڑکیں اور اس میں کتری ہوئی پیاز اور تھوڑی سی سیاہ مرچ بھی ڈال دیں۔ پھر اس ہانڈی میں سرکہ اور پانی بھی مساوی مقدار میں ڈال دیں۔ پھر ہانڈی کو بند کرکے چار گھنٹے تک رکھ دیں۔ اس کے بعد گوشت کی بوٹیاں ہانڈی سے نکا ل کر خشک کرکے تل لیں، یہ ڈش عام طور پر چاولوں کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔
Posted on Jul 02, 2011
سماجی رابطہ