آلو کی سبزی


اشیاء:
$آلو # آدھا کلو
$سفید زیرہ # آدھا چائے کا چمچہ
$لال ثابت مرچ # دس عدد
$لہسن کے جوئے # چار عدد (چھلے ہوئے)
$نمک # حسبِ ذائقہ
$تیل # ایک کھانے پکانے والا چمچہ

ترکیب:
آلوؤں کو اچھی طرح دھو کر چھلکے سمیت باریک باریک قتلے کاٹ لیں، کڑھائی میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں لہسن باریک کاٹ کر اور پانچ مرچیں توڑ کر ڈال دیں، جب سیاہ ہو جائے تو آلو ڈال کر اوپر سے زیرہ نمک اور لال مرچ ڈال دیں اور ڈھانک کر ہلکی آنچ میں پکنے دیں?
تھوڑی دیر بعد ڈھکن اُٹھا کر دیکھیں کہ آلو کم گلے ہوں تو پانی کا چھینٹا دے دیں اور دم پر پکنے دیں?

Posted on Feb 16, 2011