بند گوبھی کی ترکاری


اشیاء:
$بندگھوبھی # 3 پاؤ
$گھی # دوبڑے چمچے
$پیاز # ایک عدد ( باریک کترلیں)
$ادرک # ایک انچ کا ٹکڑا (باریک کتر لیں)
$ہلدی # ایک چائے کا چمچہ
$نمک # حسب ذائقہ
$مرچیں # حسب منشاء
$گرم مصالحہ # ایک چائے کا چمچہ
$لیموں کارس # ایک عدد
$جائفل اور جاوتری # چٹکی بھر

ترکیب:
گوبھی کو دھو کر باریک کاٹ لیں. ایک سخت اور سفید گوبھی بھی زیادہ مزادے گی. گھی گرم کریں اور گوبھی، پیاز، اور ادرک ڈال کر بھونیں. اس میں ہلدی، نمک، مرچیں بھی شامل کریں. چند منٹ بھونتی رہیں، پھر ڈھکن ڈھانپ دیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں. سبزی نرم ہوجائے تو آگ تیز کردیں اور سبزی کا بقیہ پانی خشک کرلیں. آخر میں گرم مصالحہ، لیموں کا رس اور جائفل اور جاوتری چھڑکیں.

Posted on Feb 16, 2011