مصالحے دار کریلے
اشیاء:
کریلے(درمیانے سائر کے) 6 عدد
پیاز(درمیانے سائز کے) 2 عدد
ہلدی 1 چائے کا چمچ
دھنیا(پسا ہوا) 2 چائے کے چمچے
آمچور 1 چائے کا چمچ[
لال مرچ پاﺅڈر 1 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
کریلے چھیل کر چھلکوں کو محفوظ کرلیں۔ ایک طرف چیزا ڈال کر تمام بیچ نکال دیں۔ کریلوں کے پتلے ٹکڑے بنالیں تمام کریلوں اور ان کے چھلکوں کو دھو کر ان پر دو کھانے کے چمچ کے برابر نمک مل لیں۔ پھر تین سے چار گھنٹے کے لیے الگ رکھ دیں۔دوبارہ اچھی طرح دھوئیں اور کریلوں کو ہاتھوںسے دباکر خشک کرلیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ کٹے ہوئے کریلوں کو ڈیپ فرائی کریں یہاں تک کہ رنگ گہرا بھورا ہوجائے اور خستہ ہوجائیں۔ کریلوں کو نکال کر الگ رکھ دیں۔ پیاز کاٹ لیں ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ کٹی ہوئی پیاز ڈالیں تین سے چار منٹ تک بھونیں یہاں تک کہ وہ گل جائے، پھر کریلے کے چھلکے ڈالیں اور اسے پکائیں یہاں تک کہ پیاز کا رنگ معمولی بھورا ہوجائے۔ ہلدی، دھنیا، آمچور اور سرخ مرچ ڈالیں۔ مذکورہ بالا مکسچر میں فرائی کئے ہوئے کریلے ڈالیں۔ دھیمی آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں، اگر ضرورت ہو تو نمک ڈالیں اور چپاتیوں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
مصالحے دار کریلے
Posted on May 26, 2011
سماجی رابطہ