مٹر کے پکوڑے
اشیاء:
مٹرکے دانے 1/2کلو
بیسن 1/2پاﺅ
گھی یا تیل ایک پاﺅ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ(بھون کر پیس لیں)
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچ ایک چائے کا چمچہ(کٹی ہوئی)
ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
مٹر کے دانوں کو تھوڑے سے پانی میں ذرا سا نمک لگا کر گلا لیں۔بیسن کو چھان کر اس میں تمام مصالحہ ،ہرا دھنیا،ہری مرچیںاور نمک ڈال کر گاڑھا گھول لیں اور اس میں مٹر کے دانے ڈال لیں۔ایک کڑاہی میں گھی یا تیل ڈال کر آنچ پر رکھیں۔جب گھی یا تیل خوب گرم ہوجائے تو اس میں مٹر کے دانے تل لیںاور ہری چٹنی کے ساتھ گرم گرم نوش فرمائیں۔
Posted on Jun 17, 2011
سماجی رابطہ