مکس ویجیٹیبل پکوڑے
اشیاء:
بیسن 2 پیالی
میدہ 1/2 پیالی
ملی جلی سبزیاں 2 پیالی
نمک حسب ذائقہ
لہسن(پسا ہوا) 1 چائے کا چمچ
لال مرچ(پسی ہوئی) 1 چائے کا چمچ
زیرہ 2 چائے کے چمچے
دھنیا 2 چائے کے چمچے
ہلدی(پسی ہوئی) 1\2چائے کا چمچ
بیکنگ پاﺅڈر 1\2 چائے کا چمچ
اناردانہ (پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس 2 چائے کے چمچے
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
سبزیوں کو ایک سائز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ لال مرچ، دھنیا، زیرہ اور ہلدی کو ملالیں اور اس میں سے آدھی مقدار لے کر کٹی ہوئی سبزیوں پر مل دیں۔بیسن اور میدے کو چھان کر بیکنگ پاﺅڈر اور بقیہ آدھے خشک مصالحے ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔ پھر اس میں لہسن، نمک، انارادانہ اور لیموں کا رس شامل کردیں اور تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے گاڑھا پیسٹ بنالیں اورسبزیوں کو اس پیسٹ میں ملالیں اور تیل گرم کرکے پکوڑوں کی شکل میں فرائی کرلیں۔
مکس ویجیٹیبل پکوڑے
Posted on May 26, 2011
سماجی رابطہ