
پالک کا بھرتہ
اشیاء:
پالک آدھا کلو
میتھی دو چھوٹی گٹھی
سویا ایک گٹھی
شلغم ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
گھی ایک بڑا چمچہ
پیاز ایک عدد
ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا
میرچیں حسب ذائقہ
ترکیب:
پالک ، میتھی و سویا دھوکر باریک کاٹیں، شلغم کو دھو کر چھوٹے ٹکڑوں کا ٹ لیں، پیاز اور ادرک باریک کتر لیں۔ ایک دیگچی میں ساگ کو شلغم ، نمک اور ایک کپ پانی کے ساتھ ابالیں۔ دیگچی کو ڈھک دیں۔ جب ساگ گل جائے تو اسے ڈوئی کی مدد سے اچھی طرح چکنا کرلیں۔ گھی کم کریں۔ اس میں پیاز، ادرک اور مرچیں ڈال کر دو منٹ تک ہلکا سا تلیں۔ پھر اس میں ساگ ڈال دیں اور خوب بھونیں۔ یہاں تک کہ تمام پانی خشک ہوجائے اور ساگ گھی چھوڑ دے۔
سماجی رابطہ