تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:7

امریکا نے خلیج فارس سے اپنا بحری بیڑا واپس بلالیا

اے آر وائی - معاشی بحران کے سبب امریکا نے خلیج فارس سے اپنا ایک بحری فوجی بیٹرا واپس بلالیا ہے۔



غیر ملکی میڈیا کے مطابق معاشی بحران امریکا کی فوجی مہم جوئی پر بھی اثرا انداز ہونے لگا ہے اور خلیج فارس میں موجود اس نے اپنا فوجی بحری بیڑا واپس بلا لیا ہے ۔ اب خلیج فارس میں امریکا کا ایک بحری بیڑا رہ گیا ہے ۔ خلیج فارس میں ایران پر نظر رکھنے کے لیے امریکا نے اپنے بحری بیڑے تعینات کررکھے ہیں ۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے دفاعی کمپنیوں کے سربراہان کا بھی ایک اجلاس طلب کیا ہے جس میں اقتصادی صورتحال اور دفاع پر اس کے ممکنہ اثرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ دفاع نے دفاعی اخراجات میں کمی کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔ جس پر عمل درآمد کے اثرا ت ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.