تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:20

ماسکوایئرپورٹ پر100 سے زائد پاکستانی گھنٹوں کمرے میں محصور

جیو نیوز - ماسکو......ویزے موجود، ہوٹل کی بکنگ اور زبان مسئلہ بن گئی، ماسکوایئرپورٹ پر 100 سے زائد پاکستانی 24 گھنٹےسےکمرے میں بند ہیں۔

پاکستانی تاجروں کا موقف ہے کہ انہیں سیکورٹی فورسزنےروک رکھا ہے، وہ سالانہ کنونشن میں شرکت کیلئےآئےتھے، 40 سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ ہوکر پاکستان واپسی کے لیے استنبول پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کو محصور پاکستانیوں تک کونسلر رسائی کی اجازت مل گئی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سفارتخانہ محصور افراد کی مدد کررہا ہے۔

روس جانے والے 150 پاکستانیوں کو ماسکو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ہے۔ گھنٹوں محصور رکھنے کے بعد 40 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے، 100 سے زائد پاکستانی اب بھی ایک کمرے میں محصور ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر معاون خصوصی طارق فاطمی نے روس میں پاکستانی سفیرسےرابطہ کیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیرکومحصورپاکستانیوں کی ہر ممکن مددکی ہدایت کردی گئی ہے، روس میں محصور پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان وزیراعظم کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کو ماسکو میں محصور پاکستانیوں تک قونصلر رسائی مل گئی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر روس میں سفارت خانہ محصور پاکستانیوں کی مدد کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.