7 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:7
امریکی محکمہ انصاف کانگریس کو معلومات فراہم کر ے گا
اے آر وائی - امریکی صدربارک اوباما نے محکمہ انصاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کوامریکی شہریوں پرڈرون حملوں سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرے۔
امریکی محکمہ انصاف کی جانب سےجاری وائٹ پیپر میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ القاعدہ کے ساتھ کام کرنیوالے امریکی شہریوں پرڈرون حملوں کو جائز اور قانونی قرار دیا گیا ہے۔ یہ وائٹ پیپر سامنے آنے کے بعد اوباما انتظامیہ کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ کانگریس کے ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ امریکی شہریوں پر ڈرون حملوں کا قانونی جواز فراہم کرنے والی دستاویزات تک انھیں بھی رسائی دی جائے تاکہ وہ کوئی فیصلہ کرسکیں۔
صدر اوباما نے ان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے محکمہ انصاف کو ہدایت کردی ہے کہ انٹیلی جنس کمیٹی کو یہ ریکارڈ فراہم کردیا جائے ۔ ڈرون حملوں سے متعلق معلومات عوام کے لئے جاری نہیں کی جائیں گی۔