تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 فروری 2013
وقت اشاعت: 4:45

قاہرہ: شام کے مسئلے پر او آئی سی کا دو روزہ اجلاس ختم ہو گیا

اے آر وائی - شام کے مسئلے پر بات چیت کے لیے مصری صدر محمد مرسی کی جانب سے بلائے جانے والے او آئی سی کا اجلاس دو روز جاری رہنے کے بعد قاہرہ میں ختم ہو گیا۔



اجلاس میں شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر زور دیا گیا ہے۔ دو روزہ ستاون ممبر ممالک کے سربراہان یا ان کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے قرارداد کا مسودہ تیار کیا جس میں شام کے بحران کا ذمے دار شامی صدر بشار الاسد کو ٹہرایا گیا ہے۔



اجلاس میں سعودی عرب، مصر، ترکی اور ایران پر زور دیا گیا ہے کہ شام میں گزشتہ بائیس ماہ سے جاری خانہ جنگی کو رکوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں جس میں اب تک ساٹھ ہزار سے زائد بے گناہ جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔



تنظیم کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مسئلے کا واحد حل جامع اور بامقصد مذاکرات میں پوشیدہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.