8 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:5
اسپین، تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کے خلاف احتجاج
اے آر وائی - اسپین میں حکومت کی جانب سے تعلیمی سیکٹر میں بجٹ میں کمی کیخلاف اساتذہ اور طلباء تاحال سراپا احتجاج ہیں۔ گزشتہ روز دارالحکومت میڈرڈ میں کی جانیوالی ایک ہفتے کی ہڑتال کے تیسرے روز ہزاروں اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین سمیت عام شہریوں نے مظاہرہ کیا۔
سادگی کے نام پر تعلیمی بجٹ کی کٹوتی کے باعث اسپین کے سرکاری ٹیچرز اور طلباء میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم ماریانو راجوائے کی حکومت کا موقف ہے کہ اقتصادی اصلاحات یورپی یونین کی ہدایت پر بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے کی گئی ہے تاہم تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ تعلیمی بجٹ میں کٹوتی سے تیرہ ہزار ایڈہاک ٹیچرز ان چھ ملین افراد میں شامل ہو جائیں گے جو بیروزگار ہیں جبکہ فیسوں میں ہوشربا اضافے کے باعث تیس فیصد طلباء اسکول چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔