تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 فروری 2013
وقت اشاعت: 4:25

افضل گروکو پھانسی دے دی گئی

اے آر وائی - مبینہ بھارتی پارلیمنٹ حملوں ملوث افضل گورو کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔ افضل گورو کو دسمبر دو ہزار ایک کے بھارتی پارلیمنٹ حملے میں سازش کی پاداش میں دو ہزار چار میں بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔،



نئی دہلی میں صدر پرناب مکھرجی نے افضل گرو کی رحم کی درخواست کو رد کر دیا تھا، انہیں2001 میں پارلیمنٹ پر حملے میں مجرم ٹھہرایا گیا تھا ۔ جموں اور کشمیر کے علاقوں میں کرفیو لگادیا ہے اور بھارت کی حکومت کی جانب سے ایک رسمی اعلان بعد میں متوقع ہے۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد افضل گرو کو پہلے ہی پھانسی کا حکم دے دیا گیا تھا ۔



افضل گرو کو بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے 2004 میں موت کی سزا دی گئی تھی۔ اس کی پھانسی اکتوبر، 2006 کو مقرر ہوئی تھی جو بعد میں افضل گرو کی بیوی کی جانب سے رحم کی اپیل دائر ہونے پر معطل ہوئی، یاد رہے کہ افضل کی پھانسی سے قبل بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شنڈے نے کہا تھا کہ وہ اگلے اڑتالیس کے اندر اندر افضل گورو کی فائل کو فائنل کردیں گے۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ افضل گورو کی فائل کو اب زیادہ دیر تک التواء میں نہیں رکھا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.