9 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:26
مقبوضہ کشمیر:افضل گرو کی پھانسی کے بعد مظاہرے
اے آر وائی - نئی دہلی میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے ملزم افضل گرو کی پھانسی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور کیبل سروس معطل کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیری رہنماؤں میرواعظ عمر فارق اور علی گیلانی نے افضل گرو کی پھانسی کے خلاف چار روزہ ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ کشمیری رہنماؤں نے افضل گرو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قراردیتے ہوئےعوام سے پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔