تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:55

افضل گرو کی پھانسی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

اے آر وائی - بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے ملزم افضل گرو کی پھانسی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن کرکے بھارتی حکومت اور فوج کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔



بھارتی پارلیمنٹ حملے کے الزام میں افضل گرو کی پھانسی کے خلاف مقبوضہ و آزاد کشمیر مکمل شٹر ڈاؤن رکھ کر ہڑتال کی جارہی ہے۔مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے افضل گرو کی پھانسی کے بعد سے ہی زبردست احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیاتھا۔ مقبوضہ کشمیر میں افضل گروکی پھانسی کے خلاف چار روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔



ہڑتال کے دوران کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل ہے اورکشمیری عوام کی بڑی تعداد بھارتی حکومت اورفوج کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔احتجاجی مظاہروں میں طلبا، وکلا، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادشامل ہیں۔اس موقع پر بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.