تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:17

عرب ممالک میں اصلاحات کیلئے جدوجہد ایک بار پھر زور پکڑنے لگی

اے آر وائی - قاہرہ : عرب ممالک میں سیاسی و سماجی اصلاحات کیلئے جدوجہد ایک بار پھر زور پکڑنے لگی، مصر کے تحریر اسکوائر پر مظاہرین نے دوبارہ احتجاجی کیمپ قائم کرلئے، جبکہ شام میں گزشتہ روز کے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد بائیس ہوگئی۔



عالمی نشریاتی اداروں اور عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاجی کیمپ قائم کرلئے۔ اور علی الصبح فوج کی کارروائی کے باوجود لوگوں نے کیمپ ختم کرنے سے انکار کردیا۔ فوج نے کیمپ خالی کرانے کیلئے کارروائی کی جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی بھی ہوئے۔ ادھر یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہزاروں مظاہروں نے نماز جمع کے بعد صدر علی الصالح کے استعفے کیلئے مظاہرے کئے۔





پولیس سے جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی ہے سعودی عرب میں مظاہرے کئے گئے۔ تاہم وہاں پولیس سے جھڑپ یا کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں۔ دوسری طرف شام میں صدر بشارالااسد کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں ہلاکتوں کی تعداد بائیس ہوگئی ہے۔ اور سیکڑوں زخمی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.