9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:56
عراق:مقتدیٰ الصدر کی امریکی فوج کو دھمکی
اے آر وائی - بغداد : عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر نے دھمکی دی ہے کہ امریکی فوج کے انخلا میں تاخیر کی گئی تو مہدی آرمی قابض فوج کے خلاف کارروائی کریگی۔
مقتدٰی الصدر کے مشیر نے بغداد میں خبردار کیا کہ امریکی فوج اپنے مقرر وقت پر عراق سے نکل جائے ۔ بصورت دیگر مہدی ملیشیا کو غیر ملکی فوج کے خلاف ایک بار پھر متحرک کردیا جائیگا۔ امریکا کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے گزشتہ روز دورے کے دوران اعلان کیا کہ عراقی چاہیں تو امریکی فوج مزید وقت کیلئے عراق میں رہ سکتی ہے۔ پروگرام کے مطابق امریکی فوج کا رواں سال عراق سے انخلا کرنا ہے۔