تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:47

طرابلس: اجدبیہ پر حملے کے بعد گھمسان کی لڑائی

اے آر وائی - طرابلس: لیبیا کے شہر اجدبیہ پر فوج کا حملہ، باغیوں اور سرکاری فورس میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے جبکہ عالمی ریڈ کراس کا امدادی جہاز مصراطہ پہنچ گیاہے۔



برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج نے اجدبیہ کی گزرگاہ پر شیلنگ کی اور شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ تاہم باغیوں سے جھڑپوں کے بعد دونوں فورسز میں لڑائی شدید ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اجدبیہ دوسرے برے شہر بن غازی کے قریب ہے۔ اور فوج اس کے بعد بن غازی پر حملہ کرسکتی ہے۔ باغیوں نے بن غازی میں متوازی حکومت قائم کرلی ہے۔ اور وہاں سے قذافی کو ہٹانے کیلئے لڑائی کی قیادت کررہے ہیں۔



دوسری جانب عالمی ریڈ کراس کاو بحری جہاز مصراطہ پہنچ گیاہے۔ ریڈ کراس کے ترجمان نے جنیوا سے جاری بیان میں کہاکہ جہاز میں جان بچانے والی ادویات اور دیگر طبی سامان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.