9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:58
جاپانی طرز کے ایٹمی حادثے کے متحمل نہیں ہو سکتے،امریکا
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی کانگریس کی خاتون رکن ڈیانا ڈیگیسٹی نے کہا ہے کہ امریکہ جاپانی طرز کے ایٹمی حادثے کا متحمل نہیں ہوسکتا، اگر فوکوشیما پلانٹ جیسا حادثہ رونما ہو جائے تو بالٹی مور کے قریب امریکی ایٹمی ریکٹر دو دنوں میں پگھل سکتا ہے۔
توانائی اور تجارت کے بارے میں کمیٹی کے اجلاس میں امریکی نیوکلیئر واچ ڈاگ کی جانب سے رپورٹ کے مسودے پر اظہار کرتے ہوئے ڈیموکریٹک جماعت سے تعلق رکھنے والی امریکی کانگریس کی خاتون رکن نے کہاکہ اگر جاپانی طرز کا ایٹمی حادثہ یہاں رونما ہوتا تو بالٹی مور ایٹمی ریکٹر دو دن کے اندر پگھل جاتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اسی طرز کے ایٹمی حادثے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ امریکی نیوکلیئر ریگولیٹری کمیٹی نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ریکٹرز میں حادثات کی روک تھام کی نگرانی مزید جامع بنانے کی ضرورت ہے۔