تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:0

کرپشن بھارت کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، پرناب مکھر جی

اے آر وائی - نئی دہلی: بھارت کے وزیرخارجہ پرناب مکھر جی نے اعتراف کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی بدعنوانی ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرپشن کے باعث ترقی کے فوائد عام آدمی تک نہیں پہنچ سکے اس ناسور کا خاتمہ کئے بغیر خوشحالی کا خواب کسی صورت ممکن نہیں۔



ان کا کہنا تھا کہ ناکام حکمرانی اور بدعنوانی سے غریب طبقہ بری طرح متاثر ہوتا ہے اور اس سے نجات تک مجموعی ملکی خوشحالی کا منصوبہ کبھی ممکن نہیں ہوسکتا۔ مکھر جی نے کہاکہ ملک میں ہونے والی اقتصادی ترقی کے فوائد ہر شعبہ زندگی تک تاحال نہیں پہنچ سکے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نظام میں موجود خامیوں دور کیا جائے تاکہ خاطر خواہ نتائج حاصل ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی اقتصادی ترقی اس انداز میں ہونی چاہئے کہ لوگوں کو صحت،سماجی تحفظ اور دیگر دیرپا سہولیات حاصل ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے میری قیادت میں وزراء کی ایک کمیٹی قائم کر دی ہے جو باہمی صلاح و مشورے سے ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے ایک بل حکومت کو پیش کرے گی تاکہ مناسب قانون سازی کی جا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.