تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:1

حسنی مبارک اور ان کے خاندان کے خلاف مقدمات کا مطالبہ

اے آر وائی - قاہرہ : مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہزاروں افراد نے تحریر چوک میں مظاہرہ کیا اور حکام سے مطالبہ کیا کہ سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے خاندان کو عدالتی کٹہرے میں لایا جائے اور انتظامیہ کو ان کی باقیات سے پاک کیا جائے۔



ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت میں ہونے والے اس بڑے مظاہرے میں عیسائیوں نے بھی کافی تعداد میں شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ سابق صدر کے جو حامی انتظامی اداروں میں ابھی موجود ہیں انہیں بے دخل کیا جائے۔ اس کے علاوہ سابق حکمران اور اس کے اہل خاندان پر مقدمات قائم کر کے انہیں عدالتی کٹہرے میں لایا جائے۔ اس موقع پر متعدد مظاہرین جو خود کو سابق فوجی افسران ظاہر کر رہے تھے، نے حکمران ملٹری کونسل کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.