تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:6

ایران میں گیس کی تین پائپ لائنز دھماکے سے تباہ

اے آر وائی - تہران: ایران کے شمالی صوبہ قم میں گیس کی تین پائپ لائنز دھماکے سے اڑا دی گئیں۔ دھماکوں کی وجوہات کے بارے میں علم نہیں ہو سکا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی صوبہ قم میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر گیس کی تین پائپ لائن دھماکوں سے اڑا دی گئیں۔ دھماکوں کی وجوہات اور نقصانات کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا۔



ایران کی قومی گیس کمپنی کی آپریشن اور ریسکیو ٹیم سرکاری تنظیموں کے سربراہوں سمیت موقع پر پہنچ گئی ہے۔ گیس کمپنی کے ترجمان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دھاکوں کی وجہ ٹیکنیکل مسئلہ نہیں لیکن اس سلسلے میں مزید تفصیلات کی فراہمی سے گریز کیا گیا۔ رواں سال 11 فروری کو بھی اسی صوبہ میں گیس کی تین پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.