9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:9
افغانستان:نیٹو فورسز کا18عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
اے آر وائی - کابل : شمالی افغانستان میں نیٹو اور افغان فورسز نے مختلف واقعات میں 18 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان ذرابع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کابل سے 65 کلومیٹر دور شمالی صوبہ کپیسا میں نیٹو فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں چار عسکریت پسند اور کئی زخمی ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ ضلع الہ زے میں پیش آیا۔ اسی صوبے کے ضلع نیجرات میں نیٹو اور اتحادی فورسز نے طالبان کے شیڈو نائب گورنر سمیت 14 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔