9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:3
الیاس کشمیری کی اطلاع دینےوالےکو50لاکھ امریکی ڈالرکی پیشکش
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی حکام نےدوہزار چھ میں امریکی قونصل خانے پرخودکش حملے میں ملوث القاعدہ سےتعلق رکھنےوالے محمد الیاس کشمیری کے بارے میں اطلاع فراہم کرنےوالے کوپچاس لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق الیاس کشمیری دہشتگردتنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کا کمانڈرہے جس کےالقاعدہ سے رابطے ہیں جس نےپاکستان اور بھارت میں حملوں کےلیےٹریننگ کیمپس بھی قائم کررکھے ہیں ۔جنوری دوہزار دس میں امریکی وفاقی گرانڈ جیوری نے ڈنمارک میں ایک معروف اخبارپرحملے کی منصوبہ بندی کےجرم میں بھی کشمیری کوملوث قراردیاتھاجس میں چھپنے والے گستاخانہ کارٹون کی اشاعت کے باعث پوری مسلم دنیا میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی تھی ۔
گذشتہ اگست کشمیری کانام امریکی عالمی دہشتگردوں کی خصوصی فہرست میں شامل کرتے ہوئے حرکت الجہاداسلامی کوعالمی دہشتگردتنطیم قراردیا گیاتھا۔کشمیری اور حرکت الجہادالاسلامی کواقوام متحدہ کی بلیک لیسٹ میں بھی شامل کیاگیاہے۔