10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:0
ایران میں جوہری ٹیکنالوجی کےحصول کا دن منایا گیا
اے آر وائی - تہران : ایران میں جوہری ٹیکنالوجی کا دن منایا گیا ۔صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ مغرب نےخوداسرائیل کوجوہری ہتھیاروں سے مسلح کیا جولوگوں کاقتل عام کرتی ہےمگرپھربھی اسےتحفظ حاصل ہے۔
تہران میں اعلیٰ افسران سے خطاب میں صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ایران کو اس مقام پر پہنچنا ہے جہاں وہ اپنے جوہری علوم کو فروغ دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے ایرانی قوم جب کوئی فیصلہ کرلیتی ہے تو اس پر عملدرآمد سےاسے کوئی نہیں روک سکتا۔ اجلاس میں وزیرخارجہ علی اکبر صالحی، آئی اے ای اے میں ایرانی سفیر علی اصغر سلطانے اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔