10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:6
مصر:تحریر اسکوائرپرحکومت مخالف مظاہرہ،فائرنگ سے دوافرادہلاک
اے آر وائی - قاہرہ : مصری دارالحکومت قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں دو افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ مصری فوج کی سپریم کونسل نے کہاہے کہ تحریر اسکوائر کو ہرصورت خالی کرایا جائے گا۔
جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب فوج نے مظاہرین کو طاقت کے زور پر منتشر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکاروں نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ تحریر اسکوائر پر ہزاروں افراد دو روز سے جمع ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ سابق صدر حسنی مبارک کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور سپریم کونسل اقتدار سویلین کے حوالے کردے۔ مظاہرین نے سپریم کونسل کے سربراہ فیلڈ مارشل حسین محمد طنطاوی کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا۔