تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:11

چین:نائٹریٹ ملا دودھ پینے سے تین بچے ہلاک،37 کی حالت غیر

اے آر وائی - گنسو : چین میں نائٹریٹ ملا دودھ پینے سے تین بچے ہلاک اور پینتیس افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ حکومت نے متاثرہ علاقے میں دو ڈیری فارمز کو سیل کردیا ہے۔



چینی حکام کا کہنا ہے کہ شمال مغربی صوبے گنسو میں ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت نے ڈیری مصنوعات کا ایک اور اسکینڈل کھڑا کردیا ہے۔ بیمار افراد میں بیشتر کی عمریں چودہ سال سے کم ہیں۔ جب کہ ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دوہزار آٹھ میں ملاوٹ شدہ دودھ پینے سے چھ بچے ہلاک اور تین لاکھ بیمار پڑ گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.