تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:31

پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،سشما سوراج

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں جس کیلئے دہشتگردی بند ہونی چاہیے،وزارت خارجہ سنبھالنے کے بعد دلی میں اپنی پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سشما سواراج نے کہا کہ بھارت پاکستان سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے،جس کیلئے بات چیت ضروری ہے لیکن یہ بات چیت صرف اسی صورت کامیاب ہو سکتی ہے جب دہشتگردی کو روکا جائے،سشما سوراج نے کہا کہ جب بم دھماکوں کی آواز رکے گی تب ہی پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کو سن سکتے ہیں ،جبکہ دہشتگردی جاری رہنے کی صورت میں مذاکرات بے نتیجہ رہیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.