تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:51

دنیا کی طاقت ور ترین خاتون جرمن چانسلر اینجلا مرکل،امریکی میگزین

جیو نیوز - نیویارک…جرمن چانسلر اینجیلا مرکل دنیا کی سب سے با اثر خاتون بن گئیں۔امریکی جریدے فوربس نے دنیا کی 100بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے۔فہرست کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل دنیا کی بااثر ترین خواتین میں سر فہرست ہیں۔امریکی سینٹرل بینک کی سربراہ جینٹ ییلن دوسرے نمبر، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاوٴنڈیشن کی میلنڈا گیٹس تیسرے نمبر اور برازیل کی صدر ڈلما روسف چوتھے نمبر پر ہیں۔ رواں سال کوئی پاکستانی خاتون دنیا کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.