تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:21

بھارت میں انتہاپسند تنظیم کا لاوٴڈ اسپیکر پر اذان فجر پر پابندی کا مطالبہ

جیو نیوز - مینگلور …بھارت میں ایک ہندو انتہا پسند تنظیم نے ملک میں لاوٴڈ اسپیکر پر اذان فجر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ بھارت کے شہر مینگلور میں راشٹریہ ہندو آندولن نامی جماعت نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ لاوٴڈ اسپیکرپر فجر کی اذان دینے پر پابندی لگائی جائے کیوں کہ اس سے ان کی نیند خراب ہوتی ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ بھارتی سپریم کورٹ کے ایک حکم کے مطابق رات دس سے صبح 6بجے تک اونچی آواز کی اجازت نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.